چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ

کرناٹکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست کرناٹکا کے ضلع دھارواڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں چلتی بس کی کھڑی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع دھارواڑ میں واقع قصبہ کنڈگول کے قریب چلتی بس میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں بس کی کھڑکی سے سر باہر نکالنے کے باعث ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ17 سالہ طالب علم پکاریش گاں شیرور سے تعلق رکھتا تھا، پکاریش ہبلی سے لکشمی شور جانے والی بس میں سوار تھا اور بس کے پچھلے حصے میں بیٹھا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے پکاریش نے مبینہ طور پر تھوکنے کے لیے کھڑکی سے اپنا سر باہر نکالا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔



