نگرنگرسے

دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چار افراد گرفتار

کنہار (کھوج نیوز) دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ان افراد کو کیوں گرفتار کیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور گاڑی بھی دریا سے نکال کر ضبط کر لی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد شیخوپورہ سے ناران گھومنے آئے تھے اور دریائے کنہار عبور کرنے کی ویڈیو بنانے کی کوشش میں گاڑی سمیت بہہ گئے تھے۔ پولیس کے مطابق مقامی رافٹنگ ٹیم نے چاروں کو بچالیا تھا جب کہ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button