پاکستان

آن لائن حج رجسٹریشن، پہلے 11دنوں میں کتنے افراد نے رجسٹریشن مکمل کی؟ اعدادو شمار آگئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) آن لائن حج رجسٹریشن شروع ہوئے 11 دن ہو گئے ہیں ان دنوں میں کتنے افراد نے رجسٹریشن مکمل کی؟ اس حوالے سے وزارت حج نے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت حج نے بتایا ہے کہ ایک لاکھ 80 ہزارعازمین نے ویب پورٹل اور 24 ہزار نے موبائل ایپ سے رجسٹریشن مکمل کی جب کہ ایک لاکھ 54 ہزارسے زائد نے سرکاری اور 49 ہزارنے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا۔ اعلامیے کے مطابق پنجاب سے 95 ہزار، سندھ سے 63 ہزار،کے پی سے28 ہزار اور اسلام آباد سے 9 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ بلوچستان سے 5500، آزاد کشمیر سے 1200 اورگلگت بلتستان سے 600 عازمین نے رجسٹریشن کرائی۔ عازمین حج میں مردوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار اور خواتین کی تعداد 84 ہزار 500 ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button