پاکستان
معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

ملتان (کھوج نیوز) معروف مذہبی سکالر علامہ ناصر کو جمعتہ المبارک سے قبل دل کا دورہ پڑھ گیا جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ علامہ ناصر مدنی خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل مجمع سے خطاب کر رہے تھے کے اچانک اپنی کرسی پر ہی گر گئے۔ علامہ ناصر مدنی کو فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ملتان کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق علامہ ناصر مدنی کی حالت بہتر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔



