شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ پتا چل گیا

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جو حیران کن ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی نماز جنازہ آیت اللہ جعفر سبحانی پڑھائیں گے۔ تاریخی لحاظ سے دیکھیں تو یہ ضروری نہیں کہ سپریم لیڈر کے انتقال کی صورت میں ان کی نماز جنازہ نئے سپریم لیڈر ہی نے پڑھائی ہو۔ 3 جون 1989 کو جب ایران کے اس وقت کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی کا انتقال ہوا تو 6 جون کو ان کی نماز جنازہ سید محمد رضا گلپائیگانی نے پڑھائی تھی، وہ حوزہ علمیہ قم کے سرپرست تھے۔ آیت اللہ خمینی کی نماز جنازہ جس وقت سید محمد رضا گلپائیگانی پڑھا رہے تھے تو آیت اللہ خامنہ ای صف اول ہی میں ان کے بالکل دائیں جانب موجود تھے تاہم اس وقت تک آیت اللہ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب نہیں کیا گیا تھا۔
رہبر اعلی کے طور پر آیت اللہ خامنہ ای کا انتخاب 6 اگست 1989 کو یعنی آیت اللہ خمینی کی نماز جنازہ کے ٹھیک دو ماہ بعد ہوا تھا۔ امریکا اور اسرائیل کے 28 فروری کو مشترکہ حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے سبب 8 مارچ کو یعنی تقریبا ایک ہفتے ہی میں نئے سپریم لیڈر کا چناو کرلیا گیا تھا تاہم شہید سپریم لیڈر کی فوری تدفین نہیں کی گئی تھی۔ جزوی جنگ بندی کے دور میں آیت اللہ خامنہ ای کو سپرد خاک کرنے کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے تو آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای بطور سپریم لیڈر موجود ہیں۔



