امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو کبھی بھی آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے چاہیے کچھ بھی ہو جائے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف سے چینی پیپلز کانگریس کے نائب صدرکی ملاقات ہوئی جس دوران باقی قالیباف نے کہا کہ چین ایران کے درمیان سیاسی اقتصادی تعاون کو سراہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کومزید فروغ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکا کے ساتھ ہوئے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا، خطے میں ایران کی دفاعی قوت اسرائیل کو جنگ دوبارہ شروع کرنے سے روک دے گی، منظم حکمتِ عملی، درست سیاسی اقدامات کے ذریعے ان کشیدگیوں کو کم کرنا ہوگا۔ باقر قالیباف نے کہا کہ ایران چین کے مضبوط تعلقات دنیا میں کشیدگی کم کرنے میں مثر ثابت ہوں گے، چین ایک ایسا ملک ہے جو مشکل اوقات میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے، آبنائے ہرمز میں چینی جہازوں کی آمدورفت سے متعلق مسائل حل کردیے ہیں تاہم امریکا کو آبنائے ہرمزمیں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔



