پاکستان

کاہنہ میں 14معصوم بچوں کی موت دل ہلا دینے والا سانحہ: مریم نواز چیخ اٹھیں

لاہور(کھوج نیوز) کاہنہ میں 14معصوم بچوں کی موت دل ہلا دینے والا سانحہ ہے جس پر جتنا افسوس کیا جائے اتنا ہی کم ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چیخ اٹھیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیغام امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سانحہ کاہنہ میں 14 معصوم بچے جان سے گئے، والدین کو اپنے بچوں کو باہر بھیجنے سے پہلے تسلی کرلینی چاہیے کہ ان کے بچے محفوظ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو مجھے رات کو نیند نہیں آتی، جب کوئی گٹر میں گر کر مرتا ہے تو یہ میری ذمہ داری ہے، انتظامیہ رات کو گٹر کا ڈھکن لگاتی ہے اور کوئی اس کو چوری کرلیتا ہے۔

مریم نواز نے خطاب میں مزید کہا کہ سرگودھا میں بچی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بہت دلخراش تھا، ایک بچی گھر سے 10 روپے لے کر چیز لینے گئی اور اس کی تذلیل کی گئی، معصوم بچی کا گلہ کاٹ دیا گیا کہ اس کی پہچان نہ ہو سکے۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت اپنی ذمہ داری ادا کررہی ہے لیکن حکومت کی گھروں تک رسائی نہیں، لوگ اپنے بیٹوں اور مردوں کی تربیت کیسے کررہے ہیں دیکھنا ہوگا، سماجی مسائل کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمے داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button