انٹرنیشنل

ایرانی مذاکرات کاروں کو اسلام آباد میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی: امریکی اخبار نے اسرائیل کا گھنائونا منصوبہ بے نقاب کر دیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران مذاکرات کاروں کو اسلام آباد میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ، اس حوالے سے امریکی اخبار نے اسرائیل کا گھنائونا منصوبہ بے نقاب کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات کیلئے ایرانی وفد کے دورے کے دوران اسرائیل ایران کے اعلی مذاکرات کاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔ امریکی انتظامیہ نے خدشات کے پیش نظر خطے کے بعض ممالک کے ذریعے ایران کو ممکنہ اسرائیلی کارروائی سے بھی آگاہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں دورہ اسلام آباد کے دوران ایرانی حکام نے امریکا سے پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ذریعے ایرانی وفد کو نشانہ نہ بنائے جانے کی ضمانت طلب کی تھی۔ امریکی اخبار کے مطابق پاکستانی ائیر فورس کے جہازوں نے ایرانی وفد کے جہاز کو ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران تک حصار میں رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button