پاکستان

2022سے تاحال بیرونی قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ گورنر سٹیٹ بینک نے واضح کر دیا

کراچی (کھوج نیوز) مالی سال 2022ء سے لیکر تاحال بیرونی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے سب کچھ واضح کر کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 2025-26 کے 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہے، بارہویں مہینے کے اعداد جمع ہورہے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ صفر سے ایک فیصد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 5ا رب ڈالر بڑھ کر18.4 ارب ڈالر ہیں جب کہ 5 ارب ڈالر کے اپنے واجبات بھی کم کیے ہیں، 4 سال میں بیرونی قرض وہیں ہے جہاں تھا، 15 دن کی امپورٹ کیریزرو آج ضرورت سے کئی 100 فیصد زائد ہیں، ہماری ریٹنگ ان وجوہات سے بہتر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button