یوٹیوب شارٹس ویڈیوز میں نئے اور حیران کن فیچر متعارف

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب کی جانب سے شارٹس ویڈیوز میں تصاویر پر مبنی مواد شیئر کرنے کے لیے چند فیچرز متعارف کرائے گئے ہیںجن کو استعمال کر کے صارفین حیران رہ جائیں گے۔
انٹرنیشنل میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے تصاویر پر مبنی پوسٹس کے لیے فیچرز ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ اب صارفین 10 تصاویر پر مبنی سلائیڈ شو جیسی پوسٹس تیار کرسکیں گے۔ اسی طرح تصاویر میں ٹیکسٹ ایڈ کرسکیں گے جبکہ 15 سیکنڈ کا بیک گرانڈ میوزک بھی شامل کرسکیں گے۔ صارفین کو ہر بار مکمل ویڈیو ایڈٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ تصاویر کے ذریعے بھی آسانی سے اپنے ناظرین کو انگیج کرسکیں گے۔
کمپنی نے بتایا کہ نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو تصویری اسٹوریز براہ راست شارٹس فیڈز پر شیئر کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ نئی امیج پوسٹس انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے ملتی جلتی ہوں گی جہاں اس طرح کی تصویری مواد کافی پسند کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل کمپنی کی جانب سے چند روز قبل شارٹس ویڈیوز کے انٹرفیس میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بتایا گیا تھا کہ ایک تبدیلی نیا کلیئر اسکرین موڈ ہے جو آئیکونز اور ٹیکسٹ کو چھپائے گا اور ویڈیو دیکھتے ہوئے دھیان نہیں بھٹکے گا۔ اسی طرح اب آپ یوٹیوب شارٹس ویڈیوز کی پلے بیک اسپیڈ کو بھی ڈبل کرسکیں گے تاکہ مختصر ویڈیو کو مزید مختصر بنا دیں یا زیادہ تیزی سے دیکھ سکیں۔



