پاکستان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے پر فائرنگ، بال بال بچ گئے

آزاد کشمیر (کھوج نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس میں الیاس تنویر بال بال بچ گئے جبکہ ایک گارڈ جاں بحق اور دیگر زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم تنویرالیاس کے قافلے پر ٹائیں ڈھلکوٹ میں فائرنگ کی اطلاع ملی ہے جس کے نتیجے میں فی الحال ایک گارڈ جاں بحق اور دیگر زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ اس حوالے سے ڈی آئی جی آزاد کشمیر راجہ اکمل کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے قانون کوہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button