فیفا ورلڈکپ2026، فاتح ٹیم کو پہلی بار روایتی ٹرافی اور گولڈ میڈلز کیساتھ انگوٹھیاں دینے کا بھی اعلان

نیو یارک (سپورٹس ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اس بار فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو پہلی بار روایتی ٹرافی اور گولڈ میڈلز کے ساتھ انگوٹھیاں دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فیفا کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی فیفا مقابلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ فاتح ٹیم کو امریکی کھیلوں کی معروف روایت کے مطابق خصوصی چیمپئن شپ رنگز دی جائیں گی جبکہ ورلڈ کپ کی مناسبت سے تیار کردہ ان رنگز کی مجموعی تعداد 2026ہوگی۔ فیفا کا کہنا ہے کہ ان میں سے 30رنگز فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے مخصوص ہوں گی، جبکہ باقی 1996رنگزدنیا بھر کے شائقین کے لیے آفیشل لائسنس یافتہ مصنوعات کے طور پر فروخت کی جائیں گی۔ فیفا کے مطابق ہر رنگ کے ایک جانب فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا ڈیزائن ہوگا جبکہ دوسری جانب فاتح ٹیم کی شناخت نمایاں کی جائے گی۔ ہر رنگ منفرد نمبر، سرٹیفکیٹ آف آتھنٹیسٹی اور متعلقہ کھلاڑی کے مطابق خصوصی سائز کے ساتھ تیار کی جائے گی۔



