پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر سپین کو مبارکباد

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف فیفا ورلڈ کپ 2026ء جیتنے پر سپین کو مبارکباد دی ہے ، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ میں فیفا ورلڈکپ 2026ء میں اسپین کی شاندار فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اسپین کی قومی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران غیرمعمولی مہارت، اتحاد، نظم و ضبط اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے میزبان ملک امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو بھی تاریخی ٹورنامنٹ کے شاندار انتظامات اورکامیاب میزبانی پر دلی مبارک باد پیش کی۔

وزیراعظم نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور فیفا کی پوری ٹیم کو بھی ورلڈکپ کیکامیاب انعقاد پر سراہا۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ ایک بار پھر فیفا ورلڈکپ نے ہمیں یہ یاد دلایا ہیکہ کھیل ایک عالمگیر زبان ہے، جو سرحدوں سے بالاتر ہو کر انسانیت کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے اور باہمی احترام، دوستی اور اتحادکا جذبہ فروغ دیتی ہے۔ دعا ہیکہ دوستی، یگانگت اور اتحاد کی یہی روح فائنل کی آخری سیٹی بجنے کے بعد بھی ہمیشہ ہمارے ساتھ قائم رہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے دیگر شریک میزبان ممالک کینیڈا اور میکسیکو کی حکومتوں اور عوام کو بھی فیفا ورلڈکپ کی میزبانی میں ان کی مثالی شراکت اور بہترین تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button