پاکستان

نورین نیازی نے این سی سی آئی اے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کے متنازع بیان پر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے طلبی کے نوٹس پر نورین نیازی کے وکیل فیصل ملک این سی سی آئی اے پہنچے اور جواب جمع کرایا۔ نورین نیازی کے وکیل نے کہاکہ نورین نیازی نے فیصلہ کیا ہے کہ این سی سی آئی اے سے تعاون کریں گی، بتایاجائے کس شق کے تحت نوٹس جاری ہوا اور انہیں کس قانون کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمیں کل آنے کا کہا گیا ہے لیکن ہم نے چار ہفتوں کی مہلت مانگی ہے، نورین نیازی باہر ہیں، ان کا ابھی یہاں پیش ہونا مشکل ہے، بیٹا اور بھائی جیل میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button