پاکستان

مشرقی وسطی کشیدگی اور موسم کی خرابی، فلائٹ آپریشن معطل، مسافر خوار

اسلام آباد(کھوج نیوز) مشرقی وسطی کشیدگی اور موسم خراب ہونے کے باعث ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معطل ہو کر رہ گیا ہے جس کے باعث مسافر خوار ہو کر واپس گھروں کو جانے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے آج 45 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور 125 پروازوں میں تاخیر ہے جب کہ دبئی اور کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں متبادل ائیرپورٹس پر اتاری گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے دبئی، شارجہ، جدہ، استنبول، ابوظبی کی 23 اور اسلام آباد، شارجہ، جدہ، کابل، بحرین، مانچسٹر اور لندن کی 41 پروازوں میں تاخیر ہے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ گزشتہ رات طوفان بادوباراں اور دن میں دھند سے متاثر ہے۔ لاہور میں بارش اور انتظامی وجوہات کی بنا پر دبئی، شارجہ، ابوظبی، دمام اور مسقط کی 15 پروازوں میں تاخیر ہے جب کہ پشاور ائیرپورٹ پر طوفان بادوباراں کا الرٹ جاری ہے جہاں کی 7 پروازوں میں تاخیر ہے۔ ملتان ائیرپورٹ کی 11، سیالکوٹ 13، فیصل آباد اور کوئٹہ کی 2، 2 پروازوں میں تاخیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button