پاکستان

سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کو اشتہاری قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں پر الزامات اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سہیل آفریدی کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار سہیل آفریدی پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کریں گے۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button