پاکستان

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کی سہولت کاری میں ملوث خود ساختہ مفتی ظفر یاب گرفتار

اسلام آباد(کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے مبینہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی سہولت کاری میں ملوث خود ساختہ مفتی ظفر یاب کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار خارجی سہولت کار مفتی ظفریاب نے بتایا کہ اس نے درس نظامی 8 سالہ جامع نظام العلوم شعبہ یتیم خانہ بنوں شہر سے حاصل کی اور پھر 3 سالہ تخصص فی الفقہ المرکز اسلامی غوری والہ سے حاصل کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دوران تفتیش خارجی سہولت کار مفتی ظفریاب نے انکشاف کیا کہ اس کے خارجی کمانڈر حکمت روشان کے ساتھ رابطے تھے اور ریاستی اداروں کو میرے رابطوں کا علم تھا اور انہوں نے نے مجھے گرفتار کیا۔ گرفتار سہولت کار نے بتایا کہ خارجی کمانڈر حکمت روشان جہاد کے نام پربھتہ خوری سے متعلق مجھ سے غیر شرعی فتوے حاصل کرتا تھا، خارجی کمانڈر حکمت روشان مجھ سمیت مختلف افراد کو عہدوں اور مالی فوائد کی پیشکش بھی کرتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button