پاکستان
بھارت نے ایک بار پھر پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر (کھوج نیوز) مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے ایک بار پھر پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے جس کے بعد سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیئے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔



