فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی سپینش ٹیم کے 2کھلاڑیوں کیلئے چونکا دینے والا انعام

سپین (سپورٹس ڈیسک) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء جیتنے والی سپینش ٹیم کے 2کھلاڑیوں کو چونکا دینے والا انعام دیا گیا جسے دیکھ کر ناصرف مداح بلکہ پورا ملک حیران و دنگ رہ گیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسپین کی ٹیم نے 19 جولائی کو فٹبال ورلڈکپ کو اپنے نام کیا تھا اور اس کے بعد کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہو رہی ہے مگر اسپینش ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کو جو انعام ان کے آبائی علاقے کے باسیوں نے دیا وہ دنگ کر دینے والا ہے۔ اسپین کے صوبے اشبیلیہ کے شہر Los Palacios y Villafranca نے اپنے علاقے کے ہیروز فیبان ریوز اور گاوی کو ورلڈ کپ جیتنے میں مدد فراہم کرنے دلچسپ انعام دیا۔ ان دونوں مڈ فیلڈر کھلاڑیوں کو ان کے جسمانی وزن کے برابر ٹماٹروں کا انعام دیا گیا۔ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد اس شہر کے ٹاؤن ہال میں ہوا۔
اسپین کا یہ صوبہ ٹماٹروں کی پیداوار کے لیے جانا جاتا ہے۔ تقریب میں پہلے کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے برابر ٹماٹر تول کر دیئے گئے۔ فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام تھا جبکہ گاوی کو 68.5 کلوگرام ٹماٹر دیئے گئے۔30 سالہ فیبان ریوز نے ورلڈکپ کے دوران اسپینش ٹیم کے لیے 366 منٹ میدان میں گزارے جبکہ کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کے خلاف ٹیم کا پہلا گول کیا۔ 21 سالہ گاوی نے ٹورنامنٹ میں 85 منٹ میدان میں گزارے۔



