کھیل

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کا دورہ کب کرے گی؟ تاریخ فائنل ہوگئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کا دورہ کب کرے گی؟ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی) نے فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جو ایک بڑی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15 سے 26 مئی 2027 تک ساتھمپٹن، مانچسٹر، لیڈز، چیسٹر لی اسٹریٹ اور کارڈف میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 15 مئی کو ساتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 19 مئی کو مانچسٹر، تیسرا ون ڈے 21 مئی کو لیڈز اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلا جائے گا جب کہ پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 26 مئی کو کارڈف میں ہوگا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 کی تیاری کا اہم موقع ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button