پاکستان

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پشاور (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے پارلیمانی پارٹی کے ہونے والے اجلاس میں کیا معاملات طے پائے؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی تحریک پر مشاورت کے لیے اجلاس بلایا تھا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تلخی ہوگئی، ناراض ارکان نے سخت تقریریں کیں۔ وزیراعلی سہیل آفریدی کی تقریر کے بعد ناراض دھڑے کی جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کے سخت جملوں پر وزیراعلی ناراض ہوگئے، وزیراعلی نے ناراض اراکین کے تمام تحفظات دورکرنیکی یقین دہانی کرائی، تاہم ماحول تلخ ہونے پر ناراض ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button