کاکروچ جتنا پارٹی کے آگے مودی سرکار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی نوجوان کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کے آگے مودی سرکار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی ہے ، مودی سرکار نے نوجوانوں کی جماعت کے مطالبات مان لیے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی یونین منسٹرجے پی نڈا اور مرکزی حکومت کے وزیر جتیندر سنگھ سے مذکرات کے بعد ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے تمام مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں، ہم تمام مظاہرین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ختم کر دیں۔ ترجمان سی جے پی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی ہوچکے ہیں، نیٹ (NEET) پرچہ لیک ہونے کے باعث خودکشی کرنے والے طلبا کے اہلخانہ کو معاوضہ دیا جائیگا۔ سی جے پی کے کارکنوں کے خلاف ملک بھر درج تمام ایف آئی آر واپس لے لی جائیں گی۔



