پاکستان
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگا دیا

آزاد کشمیر (کھوج نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے مسلم لیگ پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ضلع کوٹلی میں پولنگ سٹیشنز دھاندلی ثابت کر کے انتخابی عمل کو داغدار کر دیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دعویٰ کیا کہ صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری محمد یاسین کے آبائی حلقہ میں ٹھپے لگائے گئے، سہنسہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری اخلاق کی فتح کو شکست میں بدلنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں کہا کہ سہنسہ میں پریزائیڈنگ آفیسرز نے خود بیانات ریکارڈ کرواکر کہا کہ انہیں یرغمال بناکر ٹھپے لگائے گئے ہیں۔ فیصل ممتاز راٹھور نے چڑھوئی، سہنسہ اور نکیال کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ان انتخابی حلقوں کے نتائج روک کر دھاندلی والے پولنگ اسٹیشنز کی حد تک فوج کی نگرانی میں ری پولنگ کروائے۔



