پاکستان

بلاول بھٹو کا الزام، مریم نواز کا کرارا جواب

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے الزام پر کرارا جواب دیا جس کے بعد سیاستدانوں سمیت ملک بھر میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام نے آپ کیحق میں فیصلہ دیا، ہم نے قبول کیا تھا، جی بی میں آپ جیت گئے تو الیکشن ٹھیک تھے، آزاد کمشیر میں آپ ہار گئے تو الیکشن غلط تھا؟ پیپلزپارٹی کے دور میں ہی آزاد کشمیر کے حالات خراب ہوئے۔ انہوں نے کہا سندھ واحد صوبہ ہے جہاں 17 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، بلاول سندھ حکومت کی کارکردگی نہ بتاسکے، نہ ہی روڈ میپ دے سکے۔ آپ کے پاس آزاد کشمیر کے عوام کو اپنی کارگردگی دکھانے کے لیئے کچھ نہیں ہے۔ سترہ سال سے آپ کی سندھ میں حکومت ہے، آپ کے پاس بتانے کے لیے ایک پروجیکٹ تک نہیں ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کشمیر میں لوگ صحت کی سہولیات مانگ رہے ہیں، کارکردگی پر غور کریں، خود احتسابی کریں، سندھ ضرور ترقی کرے گا، جمہوریت کے فروغ کے لیے عوام کا فیصلہ کھلے دل سے تسلیم کریں، سندھ میں صفائی، امن وامان اور سڑکوں کا نظام بہتر کریں۔ مریم نواز نے کہا آپ ایک مرتبہ یہ نہیں کہہ سکے کہ آپ آزاد کشمیر کو سندھ جیسا یا کراچی جیسا بنائیں گے، کارگردگی دکھانے کے لیے آپ کے پاس کچھ ہے نہیں اور آپ اب دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا آپ تھوڑے غور کریں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ لوگوں نے آپ کو ووٹ کیوں نہیں دیے، انہوں نے دعوی کیا کہ پیپلزپارٹی کے جلسے خالی تھے، عوام نے شرکت نہیں کی، جن کی اپنی سڑکیں ٹوٹی ہیں وہ آزاد کشمیر کی سڑکیں کیسے بہترکریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button