بلاول نے کل کسی کا گلا پکڑا اور پھر ساری رات پائوں پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل کسی کا گلا پکڑا اور پھر ساری رات پائوں پکڑ کر بیٹھے رہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ 18 ماہ میں جو کام کیے وہ سب کے سامنے ہیں، کراچی میں ٹرانسپورٹ سسٹم کیوں نہیں، کچرا کیوں نہیں اٹھایا جاتا، آپ 18 سال کی کارکردگی دکھا دیں۔ ان کا کہنا تھا آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی اور جدت کو ووٹ دیا، میرپور ڈویژن کے عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا، ازاد کشمیر کے لوگوں نے ن لیگ کو چنا، انتخابی نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے، عوامی فیصلوں کو تسلیم کرنا ہی سیاست ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کشمیر کے لوگوں کو یہ اپنی کارکردگی کبھی نہیں بتا پائیں گے لیکن میں آج آپ کو مریم کا پنجاب اور بلاول کا سندھ دکھاں گی، گرین بسیں تمام اضلاع میں چل رہی ہے، میل پروگرام جنوبی پنجاب کے اضلاع کے بچوں کے لیے ہے، ساتھ پنجاب کی بہت فکر ہوتی ہے بلاول صاحب کو، وہاں میٹرو چلی تو ن لیگ نے چلائی، طیب اردوان اسپتال بنایا، بیوٹی فکیشن پروگرام میں تمام ڈسٹرکٹس کو بیوٹیفائی کر رہے ہیں، پنجاب سے آپ کا ایم پی اے ، ایم این اے جیتتا نہیں، آپ کشمیر کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرپور ڈویژن کے انتخابات کے بعد ایک جماعت کے ذہنی دباؤ اور فرسٹریشن میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کل بلاول بھٹو زرداری کو سنا وہ کسی کو سن رہے تھے، ہمیں شرمندہ کر دو بتا کر کہ یہ 18 سال میں ہم نے کیا، یہ رائے ونڈ کا نام لے کر اسے تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں، بلاول صاحب اپنی تقریر میں کسی کو فالو کرنے کی کوشش کر رہے تھے، پیپلزپارٹی کے ہارے ہوئے لوگوں کو 25، 25 کروڑ روپے کے فنڈز ملے۔



