پاکستان

سکیورٹی فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے مبینہ خفیہ اطلاع پر 24گھنٹوں کے دوران کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے 32دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوااور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کیے جس میں 32 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ28 اور 29 جولائی کی درمیانی رات ضلع خیبرمیں انٹیلی جنس بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، ان کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے مختلف دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا، فورسز کی اس کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ کارروائیوں میں دہشتگردوں کے زیراستعمال اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز بھی برآمد کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button