پاکستان

ن لیگ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہے: بلاول بھٹو کی تنقید

مظفر آباد (کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہے یہ ہمیشہ ایسے ہی اقتدار میں آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا پہلا وزیراعلیٰ پنجاب بھی دھاندلی کی وجہ سے بنا، ان کا وزیراعظم بھی این آر او الیکشن کی وجہ سے بنا، پیپلز پارٹی ان کی دھاندلی کے باوجود اقتدار میں آتی ہے، مظفرآباد میں رہنے والے آپ کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ دیکھ کر لگتا ہے کہ 2 اگست کو تیر کی جیت پکی ہے، ہم تین نسلوں سے کشمیر کی جدوجہد عالمی سطح پر اٹھا رہے ییں۔ ان کا ن لیگ کا نام لیے بغیر کہنا تھا یہ لوگ دھاندلی کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں، یہ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آ جائیں گے، لیکن ہم انھیں کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کشمیر کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کی چوری شدہ ایک ایک سیٹ واپس دلاں گا، پیپلزپارٹی کشمیر کے عوام کو حق ملکیت دلوانا چاہتی ہے، میں یہ حقوق بندوق کے زور پر نہیں،الیکشن جیت کر دلواوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button