نگرنگرسے
سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس حادثہ، 22 افراد زخمی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ مسافر بس کو یہ حادثہ سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب پیش آیا۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ چکدرہ بس حادثے میں 22 افراد زخمی ہوگئے جنہیں موٹروے پولیس نے طبی امداد فراہم کی۔ اس کے علاوہ کچھ زخمی علاج کے لیے بٹ خیلہ اسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے گئے ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق چکدرہ میں حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔



