انٹرنیشنل
مبینہ ماورائے عدالت قتل کا الزام، فوجی افسر گرفتار

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ حسینہ دورحکومت میں ہونے والے ایک سیاست دان کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے الزام میں بنگلادیشی فوجی افسر کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ قتل 2018ء میں حسینہ واجد حکومت کی جانب سے شروع کی گئی انسداد منشیات مہم کے دوران ہوا تھا، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں سے کئی ہلاکتوں کے بارے میں الزام لگایا گیا تھا کہ وہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ مبینہ جعلی مقابلوں میں ہوئیں۔ بنگلادیشی کرائم ٹربیونل نے گزشتہ ہفتے جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار کے کونسلر اکرم الحاق کے قتل سے متعلق 11 حکام کے خلاف درخواست منظور کی تھی، جن میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ، ایک سابق پولیس سربراہ اور 6 حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران شامل ہیں۔



