انٹرنیشنل

اردن میں سینکڑوں افراد کا کھلا خط، امریکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ

اردن (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے ایک کھلے خط پر دستخط کرتے ہوئے حکومت سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے اس خط میں کہا گیا کہ اردن میں امریکی فوج کی موجودگی ملک کی خودمختاری کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔ خط پر دستخط کرنے والوں کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ غیر ملکی افواج کی موجودگی اردن کو سکیورٹی، سیاسی اور معاشی خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔ میڈیا کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان نے اس خط سے متعلق الزامات پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ میڈیا نے مزید بتایا کہ پیر کے روز اردنی پارلیمنٹ کے اجلاس میں جب ایک رکن علی الخلیلہ نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت کی تجویز دی تو دیگر اراکین نے شدید احتجاج کیا جبکہ ایک رکن نے امریکی فوج پر بچوں، خواتین اور بزرگوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button