پاکستان

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5خوارجی ہلاک، ایک میجر شہید

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع شمانی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 5بھارتی سپانسرڈ خوارجی ہلاک جبکہ ایک میجر شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کیخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج بیگناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجرحافظ احسان الٰہی شہید ہوگئے، میجر حافظ احسان الٰہی نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button