پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

لاہور (کھوج نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے حوالے سے درخواست پر بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما میاں عثمان اکرم کی درخواست پر سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مینار پاکستان پر جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی گئی ہے، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں جلسے کے لیے متبادل جگہ فراہم کر دیں۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو ڈپٹی کمشنر سے فوری ہدایت لیکر عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا اور کہاکہ ڈپٹی کمشنر سے پوچھیں کہ کیا مینار پاکستان کے سوا کسی جگہ جلسے کی اجازت دے سکتے ہیں؟ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پی ٹی آئی کی درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی اور کہا کہ عدالت نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، جلسے سے متعلق درخواست پر ڈی سی نے فیصلہ کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button