سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 12 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کرتے ہوئے بلوچستان میں 12دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے جبکہ مزید کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے واشک اور مستونگ میں آپریشنز کے دوران 12 خوارجیوں کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اگست کو بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے 6 دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، سکیورٹی فورسز کی بر وقت اور مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اگست کو مستونگ میں ایک اور کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں مزید 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق5 اور 6 اگست کو کارروائیاں ‘ردالفتنہ 3’کے تحت جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے سلسلے کا حصہ تھیں۔



