پاکستان

براڈ پیک حادثہ، مزید 5کوہ پیمائوں کی لاشیں سکردو پہنچ گئیں

سکردو (کھوج نیوز) براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والے مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں۔اب تک 8 کوہ پیماؤں کی میتیں اسکردو پہنچائی جا چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ نیپالی اور پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل گراؤنڈ ریکوری ٹیم نے عالمی ریکارڈ یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔ چند روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 10کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے۔ صدر الپائن کلب نے کہا کہ براڈ پیک کی تاریخ کا بہت بڑا حادثہ پیش آیا، پہلے دن 2 افراد کی لاشیں نکالی گئیں اورتیسرے کیکچھ جسمانی اعضا برآمد ہوئے، پہلے دن نیپال سیتعلق رکھنے والیکوہ پیما اورعمانی خاتون کی لاشیں نکالی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button