پاکستان

میر رضا کیس، آئی جی سندھ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی (کھوج نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کا کیس کے متعلق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ملزمان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا کر بہت جلد پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہ کہ پولیس نے نوجوان تاجر میر رضا کیس ٹریس کرلیا ہے اور پولیس بہت جلد پریس کانفرنس کرکے کیس سے متعلق سب بتائے گی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ غیر متعلقہ میڈیکو لیگل افسر کیس پر کمنٹ کررہا ہے، میڈیکل بورڈ بٹھا دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، میڈیکل بورڈ کا جو فیصلہ ہوگا اس کے مطابق پولیس کی تفتیش ہوگی۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کو لاش ملنے کے مقام کے قریب سے گولی کا خول مل گیا، گولی کا فرانزک کرایا جائیگا جس سے پتا چلے گا کس پستول کا خول ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک پولیس کو پستول نہیں مل سکی ہے اس لیے اس حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہاجاسکتا۔ علاوہ ازیں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا بتانا ہے کہ میر رضا کا پوسٹ مارٹم کل کیا جائے گا، پوسٹ مارٹم سے متعلق میڈیکل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button