صحت

صبح کے وقت چہل قدمی کے کیا فوائد ہیں؟

اسلام آباد(ہیلتھ ڈیسک) صبح کے وقت کے چہل قدمی کے کیا فوائد ہیں؟ اس حوالے سے کی جانے والی طبی تحقیق میں تمام تر فوائد منظر عام پر آنے کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صبح کے وقت چہل قدمی کو معمول بنانا جسمانی اور ذہنی صحت پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے۔ چہل قدمی کو معمول بنانے کے فوائد درج ذیل ہیں۔

مدافعتی افعال مضبوط بنائے

چہل قدمی کو معمول بنانے سے موسمی نزلہ زکام، بخار اور گلے کی سوزش وغیرہ سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ ہفتے میں 5 دن روزانہ 20 منٹ تک چہل قدمی سے بیمار ہونے سے بچنے میں مدد ملتی ہے یا بیمار ہونے پر علامات کی شدت زیادہ سنگین نہیں ہوتی۔

خون کی گردش بہتر ہوتی ہے

جب آپ چہل قدمی کرتے ہیں تو دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہوتی ہے اور اس سے بلڈ پریشر کی سطح گھٹ جاتی ہے۔ اس سے وقت گزرنے کے ساتھ دل کی صحت بہتر ہوتی ہے کیونکہ خون زیادہ مثر انداز سے جسم میں گردش کرتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق روزانہ 2 میل چہل قدمی کرنے سے فالج کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

جوڑوں کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے

چہل قدمی کرنے سے جوڑوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ جسم کو حرکت دینے سے جوڑوں کے افعال ہموار رہتے ہیں جبکہ زیادہ آکسیجن اور غذائی اجزا جوڑوں تک پہنچتے ہیں، جس سے بھی جوڑوں کی تکلیف سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

مسلز مضبوط ہوتے ہیں

صبح کے وقت چہل قدمی کرنے سے ٹانگوں اور پیٹ کے مسلز کو مضبوط رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ مضبوط مسلز سے مجموعی جسمانی صحت اور مضبوطی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

ذہنی پریشانی سے تحفظ

چہل قدمی کرنے سے دماغی افعال بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ چہل قدمی کرنے والے ہر عمر کے افراد کے دماغی افعال میں بہتری آتی ہے۔ کچھ افراد کو تو چہل قدمی کرنے سے مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ اس عادت سے مزاج خوشگوار ہوتا ہے جبکہ ڈپریشن کی علامات کی شدت گھٹ جاتی ہے۔

الزائمر کا خطرہ گھٹ جاتا ہے

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کچھ فاصلے تک روزانہ چہل قدمی کرنے سے دماغی مرض ڈیمینشیا اور الزائمر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button