انٹرنیشنل
سکول میں طالبعلم کی فائرنگ، ٹیچر سمیت 6افراد ہلاک

تھائی لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے ایک اسکول میں افسوسناک واقع پیش آیا جس میں طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور نے بھی خودکشی کرلی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنکاک کے مضافات میں واقع نونتھابوری اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد بڑی تعداد میں طلبہ اسکول سے باہر نکل آئے جبکہ کچھ بچوں کے والدین بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسکول پہنچ گئے۔ تھائی پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل تری رونگ نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ حملہ آور بھی ہلاک ہونے والے 7 افراد میں شامل ہے، حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



