پاکستان

میر رضا قتل کیس، آئی جی سندھ نے محکمانہ کوتاہیوں کا اعتراف کر لیا

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے تاجر میر رضا کے قتل کیس میں محکمے کی جانب سے ہونے والی غفلت، لاپرواہی اور کوتاہیوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ وکلا اور پولیس ایک ہی کرمنل جسٹس سسٹم کا حصہ ہیں، وکلا سپریم لائسنسنگ اتھارٹی ہیں آپ پر کافی ذمے داری ہے۔میر رضا کیس پر بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ میر رضا کا قتل افسوناک ہے، میر رضا واقعے میں کوتاہیاں ہوئی ہیں قتل کیس پر اب نئی میڈیکو لیگل رپورٹ کی روشنی میں کام ہورہا ہے، نئی ٹیم کو یہی کہا ہے شفاف اور آزادنہ تحقیقات کریں۔ جاوید عالم اوڈھو سے سوال کیا گیا کہ میر رضا کی فیملی نے پرانی انویسٹی گیشن ٹیم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق جو کارروائی ہوگی وہ کریں گے، ابھی تحقیقات جاری ہیں مزید کچھ نہیں کہوں گا۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 60 ہزار پولیس اہلکار میں سے ایک لاکھ 32 ہزار ڈیوٹی کررہے ہیں، کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بہتر ہے، کراچی میں جرائم میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں مسائل حل کرنے اور حل تلاش کرنے آئے ہیں، 7 ماہ میں 27 ہزار پولیس والوں کو سزائیں دی ہیں، سندھ بار کونسل اپنے اختیارات کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرے، وکلا پڑھا لکھا طبقہ ہے مل کام کریں گے سسٹم مضبوط ہوگا، تھانوں کا گھیرا ؤنہیں ہوگا مل بیٹھ کر مسائل حل کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button