پنڈی مال روڈ واقعہ، طلال چوہدری کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے راولپنڈی مال روڈ پر ہونے ووالے واقعے کے حوالے سے حیران کن انکشاف کر کے ملک بھر میں ہلچل مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا راولپنڈی کے مال روڈ پر گزشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ پپیش آیا، ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کارکن نے بغیر کسی ڈر کے سیدھے فائر کیے، سکیورٹی فورس کا جوان زخمی ہوا۔ ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ نفرت انتشار، تشدد کی سیاست نہ کریں، نوجوان کے ذہنوں میں نفرت اور انتشار نہ بھریں، نفرت اور انتشار کی سیاست کی وجہ سے 9 مئی اور 26 نومبر جیسے سانحات رونما ہوئے اور اسی وجہ سے کل کا واقعہ ہوا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ راولپنڈی واقعے کی تحقیقات آگے بڑھی ہیں، صاف شفاف تحقیقات ہو رہی ہے جس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے، پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار نہیں کرنے دیں گے، اگر ایسا حملہ ہوگا تو حملہ آور کے ہاتھ کاٹے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت یہ کہ کر بری الذمہ نہیں ہو سکتی کہ ان کا ورکر سے کوئی تعلق نہیں یا اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، اگر دماغی تواازن ٹھیک نہیں تھا تو اس نے آپنے گھر والوں پر حملہ کیوں نہیں کیا، اپنی پارٹی کے کسی لیڈر پر حملہ کیوں نہیں کیا، جس سپاہی پر حملہ کیا گیا، کیا وہ کسی سیاسی جماعت سے تھا۔



