سکیورٹی فورسز پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

راولپنڈی (کھوج نیوز) راولپنڈی مال روڈ پر سکیورٹی فورسز پر دوپہر سوا 11 بجے قریب حملہ آور نے فائرنگ کر دی جس پر جوائی کارروائی میں کرتے ہوئے حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ آج دن سوا11 بجے مال روڈ راولپنڈی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد محمد حسین کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تھا۔ ترجمان کے مطابق آج دن سوا 11 بجے مال روڈ راولپنڈی میں دہشت گرد نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی میں حملہ آور کو جوابی فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا، دہشت گرد کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون اور دیگر سامان سے مزید شواہد سامنے آئے ہیں، دہشت گرد محمد حسین کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تھا۔



