مصطفی کمال کی حکومت پر چڑھائی’ بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی کمال نے ایک بار پھر حکومت پر چڑھائی کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا جس کے بعد سیاستدانوں سمیت ملک بھر میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ صوبوں کی بات ہو تو کہا جاتا ہے کہ عزت اور غیرت کی بات ہے، جب گٹر میں گر کر بچے مرتے ہیں تو اس وقت کسی کی غیرت کیوں نہیں جاگتی؟انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 14 گھنٹے کام کر رہے ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے، آپ وزیراعظم سے ادھر ادھر کی بات نہیں کرسکتے، وہ 3بار وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں، اب وزیراعظم کا کام تو گٹر ڈھکن لگانا نہیں، نظام کو مضبوط بنانا ہوگا، ساری جماعتیں بیٹھ کر بات کریں موجودہ معاملات کا آئینی حل نکالیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ ہوئی جس میں اللہ نے پاکستان کو فتح دی، پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں دشمن کو 6 دنوں میں شکست دی، دنیا نے سوچ لیا کہ دفاع کے اعتبار سے پاکستان سے اچھا کوئی دوست نہیں ہوسکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم نے تیسری عالمی جنگ سے دنیا کو بچایا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا اس وقت ملک میں نئے صوبوں کا بننا ضروری ہے، 8884 ارب روپے وفاق ہر سال صوبوں کو بانٹ دیتا ہے، اتنی بڑی رقم 4 وزرائے اعلی کو مل جاتی ہے، لیکن فنڈز یوسیز تک جانے کا نظام نہیں۔



