پاکستان

مکہ معاہدہ کیا ہے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے سب واضح کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) مکہ معاہدہ کیا ہے ؟ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی نے سب کچھ واضح کر کے دشمن ممالک کی نیندیں حرام کر کے کھلبلی مچا کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی کا کہنا تھا 7 اگست کو ہونے والا مکہ سمٹ اہمیت کا حامل رہا، پاکستان نے مکہ معاہدے کے لیے اہم ترین کردار ادا کیا، مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے۔انہوں نے بتایا کہ مکہ معاہدہ خالصتا دفاعی نوعیت کا ہے، معاہدہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تینوں ممالک کے عزم کا عکاس ہے، مکہ معاہدے پر خطے اور اس سے باہر اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، مکہ معاہدہ امن و سلامتی کے حوالے سے محض 3 ممالک تک محدود نہیں ہے۔

طاہر حسن اندرابی کا کہنا تھا اسلام آباد ایم او یو کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، ہم پاکستان سے متعلق مثبت بیان پر ایرانی صدر کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکا سعودی عرب سول جوہری ڈیل کو دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب کے سول جوہری توانائی کے حق کا احترام اور حمایت کرتے ہیں، اس حوالے سے تفصیلی بیان ڈیل کی مکمل تفصیل سامنے آنے کے بعد جاری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے جس کامقصد امن وسلامتی ہے، مکہ معاہدہ بڑا واضح ہے کہ ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان خطے میں امن کے حوالے سے پرامید ہے اور مشرق وسطی میں جاری تنازع کے حل کے لیے پرخلوص کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، کشیدگی اور تنا میں اضافے کے بعد فریقین نے بات چیت بھی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button