پاکستان
لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ

لاہور(کھوج نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، یہ ٹرین کب چلے گئی؟ اس حوالے سے فائنل تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ شالیمار ایکسپریس پہلے لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی چلائی جاتی تھی اور قلعہ ستار شاہ، مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث شالیمار ایکسپریس بند کی گئی تھی۔ حکام کے مطابق 14 اگست سے شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل کرکے لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی چلائی جائے گی جبکہ شالیمار ایکسپریس کو 5 اسٹاپس بھی دے دیے گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس کوکوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد ریلوے اسٹیشنز پر اسٹاپ دیا جائے گا۔



