پاکستان

وفاقی حکومت نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر امپورٹ کے متعلق آئندہ ہفتے فیصلے ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ آئندہ ہفتے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی کہ گندم کی امپورٹ سرکاری شعبے میں ہوگی یا پرائیویٹ سیکٹر کو گندم درامد کرنے کااختیار دیا جائے۔ رانا تنویر حسین نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت امپورٹ کے متعلق آئندہ ہفتے فیصلہ ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب نے 8 لاکھ ٹن، سندھ نے 7 لاکھ ٹن اور کے پی کے نے 5 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت سے آگاہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button