صحت
میں کسی کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ نہیں بنی: ڈاکٹر نگہت شاہ

کراچی (ہیلتھ ڈیسک) کراچی کے جناح اسپتال کے شعبہ زچہ و بچہ کی سربراہ ڈاکٹر نگہت شاہ کا کہنا تھا کہ میں کسی کی پوسٹنگ یا ترقی میں کبھی بھی رکاوٹ نہیں بنی اور نہ ہی بننا چاہتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے زچہ و بچہ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر نگہت شاہ کا کہنا تھا کہ میری شعبہ گائنا کالوجی میں کنٹریکٹ بنیادوں پر توسیع ہوئی ہے، توسیع سے کسی ایسوسی ایٹ پروفیسر کی پوسٹنگ متاثرنہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ گائنا کالوجی کے مختلف یونٹس 2013 سے بند تھے، جناح اسپتال میں 2022 میں بند یونٹ کو بحال کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرنگہت شاہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے علاج کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اور ریسرچ بھی جاری ہے، ہمیں مزید ماہر ڈاکٹروں کی ضرورت ہے، اہل ڈاکٹر کی تقرری پراعتراض نہیں، میرا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں۔



