آزاد کشمیر کی صورتحال کو ٹھیک کرنے کیلئے کیا منصوبہ بندی کی گئی؟ ثناء اللہ نے بتا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) آزاد کشمیر کے مسائل اور صورتحال کو ٹھیک کرنے کے لئے کیا منصوبہ بندی کی گئی؟ اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے سب کچھ بتا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اکثریت سے اپنی حکومت بنائے گی، 25 نشستوں پر مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ہے، مخصوص نشستوں پرانتخابات کے بعد ن لیگ کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوجائے گی۔ راناثنااللہ نے کہا کہ آزادکشمیر میں دھرنا دینے والے شہری ہمارے بھائی ہیں، دھرنے میں ایک ڈیڑھ فیصد لوگ اشتعال انگیز عناصرکیساتھ ہوں گے، کشمیری اتنے ہی پاکستان کے مالک ہیں جتنے پاکستانی ہیں۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ کہا کہ ایل اے 14 سے منتخب ساجد اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ساجد اقبال نے آزاد کشمیر کی بہتری کے لئے ہمارے ساتھ چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی صورتحال کو درست کرنے کیلئے ن لیگ کو مینڈیٹ ملا ہے، جو وعدے کیے ان کو پوراکیا جائے گا اور اسمبلی مکمل اختیارات کے ساتھ کام کریگی۔



