مریم نواز نے نام لیے بغیر مخالفین کی دھجیاں اڑا دیں

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی افتتاح تقریب سے خطاب میں نام لیے بغیر مخالفین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ساری توجہ مسلم لیگ (ن) پر ہے حالانکہ انہیں عوامی خدمت، ڈلیوری اور پرفارمنس پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوام کا صرف مفت علاج ہی نہیں ہو رہا بلکہ مفت دوائیاں بھی دے رہے ہیں، مجھے پتا ہے سرکاری اسپتالوں میں لوگوں سے پیسے لیے جارہے ہیں، اسپتالوں کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں پاکستان کے پہلے ہارٹ ٹراسپلانٹ سینٹرکے افتتاح اور صوبے میں ہوم ڈائیلاسز منصوبے پر کام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی آج فعال ہوچکا ہے، پاکستان بھر سے مریض علاج کے لیے یہاں آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بااختیار لوگوں کو اللہ نے عوام کی خدمت کے لیے چنا ہے، روزانہ کی بنیاد پر عوامی فلاح کے لیے فیصلے کرنا میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس مسلم لیگ (ن) کا مزاج خدمت اور ترقی ہے، جو حکومت عوام کا حق دہلیز تک نہ پہنچا سکے وہ ناکام ہے۔



