پاکستان

سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 49دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے گذشتہ چند روز کے دوران پولیس کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران 49دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران پولیس کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں 49 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں، شمالی وزیرستان، اور کزئی اورخیبر اضلاع میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتن الخوارج سے تعلق رکھنے والے 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا، کارروائیوں میں دھماکا خیز مواد،آئی ای ڈیز،ہتھیار،گولہ بارود اور موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور اضلاع میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتن الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 37 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، بڑی تعدادمیں ہتھیار، دھماکاخیزمواد، ریموٹ ڈیٹونیشن آلات قبضے میں لے کر تلف کر دیئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button