پاکستان

نور مقدم قتل کیس، سپریم کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) نور مقدم قتل کیس میں سپریم کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظر ثانی درخواست خارج کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم ظاہر جعفر کا جرم ایسا نہیں کہ سزا میں کمی کی جا سکے۔ عدالت نے فیصلے میں کہاکہ مجرم انتہائی سنگین جرم کا مرتکب ہوا، خواتین کو تشدد اور عدم تحفظ کا شکار کرنا شرعی اور دنیاوی قوانین کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو نور مقدم سے زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی اور بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت برقرار رکھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button