انٹرنیشنل
ایران کیساتھ کشیدگی، شام نے پاکستانی مفاہمت پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی

شام (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے شام نے پاکستانی مفاہمت پر مشروط آمادگی ظاہر کر کے یورپی ممالک میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا کہنا تھا کہ فی الحال شام اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات یا نمائندگی کے تبادلے کا وقت نہیں آیا۔ شام کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے سے پہلے اپنے اقدامات کو تسلیم کرنا ہوگا۔ شامی وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر تجارت جام کمال سے بھی ملاقاتیں کیں۔



